شعر و سخن مان سہرا ۔۔۔ آن لائن ایڈیشن

Tuesday, March 07, 2006

افضل گوہر

جئیں تو کیسے جئیں تہمتِ چراغ کے ساتھ

یہاں تو دل بھی جلائے گئے دماغ کے ساتھ

یہ سارے سوکھے ہوئے پیڑ سبز ہوتے تھے

کبھی گزرتی تھی اک نہر میرے باغ کے ساتھ

تمام شہر خجل ہے نجانے کس پہ گرے

یہ ایک کانچ کی دیوار اپنے داغ کے ساتھ

بہت اڑایا گیا تیرگی کا گرد و غبار

تبھی تو جالے لگے ہیں یہاں چراغ کے ساتھ

کسی سے عشق کوئی کھیل تو نہیں گوہر

سو دل کا سوچنا پڑتا ہے اب دماغ کے ساتھ