شعر و سخن مان سہرا ۔۔۔ آن لائن ایڈیشن

Wednesday, March 08, 2006

مسعود تنہا

تیرے لئے میں حاصلِ تقصیر ہو گیا

یہ ربط اب تو باعثِ تشہیر ہو گیا

کب تک نجانے ساتھ نبھائے گا وہ مرا

اک مہرباں جو خواب کی تعبیر ہو گیا

اُس وقت دشمنوں کو ملی تھی مری خبر

مخبر مرے پڑاؤکا جب ویر ہو گیا

تجھ سے تعلقات ہی کچھ اس طرح کے تھے

یہ روگ اب تو حلقۂ زنجیر ہو گیا

مجھ کو بھی راس آ گئیں تنہائیاں اے دوست

لو میں بھی اب تو صاحبِ جاگیر ہو گیا